counter easy hit

اہلیہ نے فاسٹ بولر شامی کیخلاف گھریلو تشدد سے متعلق کیس دائر کردیا

کولکتہ: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے کولکتہ کی علی پور کورٹ میں اپنے خاوند اور دیگر کے خلاف گھریلو تشدد سے متعلق کیس دائر کردیا۔

The wife filed a case of domestic violence against the fast bowler Shamiانھوں نے شامی سے اخرجات کی رقم دلانے کی بھی عدالت سے درخواست کردی ہے۔ حسین جہاں نے اس سے قبل لال بازار پولیس اسٹیشن میں بھی شامی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر فاسٹ بولر کے خلاف کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ شامی نہ صرف انھیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے رہے بلکہ ان کے غیرعورتوں سے تعلقات بھی ہیں۔