counter easy hit

امریکی تھیم پارک میں سفید مگرمچھ

امریکا کے ایک تھیم پارک گیٹرلینڈ میں موجود ایک مگرمچھ منہ سے لے کر دم تک مکمل طور پر سفید ہے۔

The white crocodile in theme park

The white crocodile in theme park

مگرمچھ کی آنکھیں خوبصورت اور گلابی مائل ہیں جبکہ جلد میں سفیدی والی پیلاہٹ ہے اور اسی لیے اسے ’پرل‘ یعنی موتی کا نام دیا گیا ہے۔تھیم پارک کی اس مادہ مگرمچھ کو لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔ پارک کے ترجمان کے مطابق یہ ایک ایلبینو مگرمچھ ہے جس میں دیگر رنگوں کی کمی ہے اور یہ سفید دکھائی دیتا ہے، اسے 2009 میں پارک لایا گیا تھا اور اس وقت وہ بچہ تھا لیکن اب اس کا وزن 105 پونڈ سے زیادہ ہے اور لمبائی ساڑھے 7 فٹ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مگرمچھ بہت نایاب ہوتے ہیں کیونکہ مگرمچھوں میں ایلبینو بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website