counter easy hit

”شہباز شریف کی ایک آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے جا رہی ہے جس میں۔۔۔“ معروف صحافی کے انکشاف نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہونے جا رہی ہے جو تہلکہ مچا دے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیوم اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈ لیک ہوئی تھی جبکہ،
سیف الرحمان سمیت کی کال ریکارڈنگ سمیت اور بھی بہت سی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو چکی ہیں جن پر بڑے بڑے فیصلے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب ان تمام آڈیو ریکارڈنگز سے بھی بڑی ایک ریکارڈنگ لیک ہونے جا رہی ہے جو کسی بھی وقت اور کسی بھی پروگرام میں آن ائیر کر دی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب اوریا مقبول جان نے وزیراعظمعمران خان سے متعلق عمرے کے دوران پیش آنے والا انتہائی روحانی تجربہ بتادیا۔معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ میں عمرے کے دوران ہزاروں لوگوں سے ملا لیکن ان میں سے ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا جس نے مجھ سے عمران خان کے حق میں دعا کرنے کو نہ کہا ہو۔تفصیلات کے مطابق اوریا مقبول جان کچھ عرصہ قبل عمرے پر سعودی عرب میں موجود تھے۔واپسی پر انہوں نے وزیر اعظم سے متعلق پیش آنے والا انتہائی روحانی تجربہ اپنے ناظرین کو سنا دیا۔اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ میں پہلے یہ واضح کر دوں کہ جو بندہ بھی خاتم النبین ﷺ کے حرم سے متعلق جھوٹ بولے اور غلط بیانی کرے وہ تو اپنا ٹھکانہ جہنم میں سمجھے۔انکا کہنا تھا کہ میں عمرے پر گیا تھا اور وہاں مجھے ہزاروں لوگ ملے ،
جنہوں نے میرے ساتھ تصاویر بنائیں مجھے دعا کے لیے کہا۔انکا کہنا تھا کہ اس بات سے میری عبادت تو خراب ہوئی مگر یہ لوگوں کی محبت تھی، آجکل یہ رواج بن چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں آپکو یہ واضح کردوں کہ ہزاروں لوگ مجھ سے ملے اور ان میں سے ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا جنہوں نے مجھ سے 2 درخواستیں نہ کی ہوں۔ایک درخواست تو یہ کی جارہی تھی کہ میںپاکستان کے لیے دعا کروں اور دوسری دعا یہ کہی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے دعا کریں ۔ہم نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں یہ بھی واضح کردوں کہ یہ کوئی ڈانس پارٹی والے لوگ نہیں تھے یہ مذہبی پس منظر والے لوگ تھے جنہوں نے عمران خان سے ایسی امیدیں لگا رکھی ہیں۔