counter easy hit

کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

The weather

The weather

چوبیس گھنٹے سے مطلع ابرآلود ، محکمہ موسمیات نے شہر میں تیز ہوا چلنے اور اندرون سندھ موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے
کراچی (یس اُردو) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابرآلود ہے ۔ شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا تیز چلے گی جبکہ اندرون سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ شہر قائد میں بادل چھائے ہوئے ہیں ، بعض علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور کسی کسی وقت بوندا باندی کا امکان ہے ۔ شہرمیں سمندری ہوا 20 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ اندرون سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ سکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، دادو اور بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ ، میرپور خاص میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدر آباد اور بدین میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔