کراچی:کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، کل سے ہیٹ ویو شہر کا رُخ کرے گی، منگل سے جمعرات تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی کے لئے ایک اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق شدید گرمی کی لہر منگل سے جمعرات تک کراچی کا رُخ کرے گی، 29 سے 31 مئی تک درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں بند جبکہ شمال اور شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی۔








