counter easy hit

تبدیلی کی لہر الٹی چل پڑی۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ کے رشتہ دار کو ہسپتال میں کیا سہولیات ملتی رہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قریبی عزیزہ کا لاہور کے سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں مفت علاج معالجہ جاری ہے ، ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قریبی عزیزہ اسماء کو چوبیس ستمبر کو سروسز اسپتال لاہور لایا گیا اور ان
کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد سے وہ سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی کمرہ نمبر ایک میں زیر علاج ہیں۔ خیال رہے کہ یہ وہی کمرہ ہے جہاں کچھ عرصہ قبل سابق وفاقی منصوبہ بندی وزیراحسن اقبال بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قریبی اہلیہ کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسپتال آ کر ان کی عیادت بھی کی۔ پرنسپل سروز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سرجن محمود ایاز سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی عزیزہ ہمارے ڈاکٹر شعیب بزدار کی بھی رشتے دار ہیں ، انہیں ڈاکٹر کی رشتہ دار ہونے کے ناطے وی وی آئی پی روم میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مریضہ کی جانب سے علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی ہونے یا نہ ہونے کے بارے ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔