counter easy hit

جنگی طیارے پاکستانی بارڈر کے قریبی رن ویز پر اُڑن کے لئے تیار

ایران: ایران بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا :پاکستان کے خلاف ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر پاکستانی تشویش میں مبتلا ہو جائے گا ایک طرف بھارت پر جنگی جنون سوار ہے تو دوسری طرف ایران نے پاکستان کے سرحد کے ساتھ اپنے جنگی طیارے کھڑے کر دیئے ہیں۔

طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کی سرحد کیساتھ جنگی طیارے تعینات کر دیے۔ طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحانہ اقدامات کرنے لگا ہے۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے پر اپنے جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ چاہ بہار میں 10 ٹی ایف بیس پر جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔کچھ ہی دن میں ایرانی فضائیہ بھارتی فضائیہ سے مشترکہ جنگی مشقوں کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سے قبل ایران کی عسکری قیادت بھارت کے ساتھ مل کر کھلم کھلے انداز میں پاکستان کو دھمکیاں دے چکی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ایران کو تلقین کی جا رہی ہے کہ

وہ اپنے رویے پر نظر ثانی کرے ۔ ایران کو پاکستان کیخلاف بھارت کی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر ایران بھارت کی زبان استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا، تو ایسے میں پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔ ایران پہلے ہی اپنی شدت پسندانہ پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے، اگر ایسے میں پاکستان کے ساتھ بھی معاملات خراب کر لینا کسی صورت ایران کے مفاد میں نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں پاسدران انقلاب کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 27 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد ایران نے بنا کسی ثبوت کے بھارت کی زبان استعمال کرتے ہوئے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔