counter easy hit

اداکار فیروز خان اور علیزے کا ولیمہ، شوبز فنکاروں کی شرکت

شادی اور ولیمے کی تقریب میں فنکاروں نے خوب ہلا گلا کیا اور فیروز خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی

The wallima of actor Feroze Khan and Alizay, the participation of the showbiz artistsلاہور: لالی ووڈ اداکار فیروز خان اور علیزے کے ولیمہ کی تقریب میں شوبز فنکاروں اور دلہا دلہن کے دوستوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور دونوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ ولیمے کی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر کے علاوہ اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری اپنی اہلیہ سائرہ شہروز کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ دیگر نامور فنکار جو شادی کی اس تقریب میں موجود تھے ان میں شہزاد ملک، عمران عباس سمیت ٹی وی انڈسٹری کی نامور شخصیات شامل تھیں۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں نے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے دعائیں کیں۔ فیروز خان اور علیزے نے ولیمے کے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔