counter easy hit

ٹرمپ کے بطور ویٹر کام کرنے کی ویڈیو مقبول ہوگئی

The Video of Trump at the top to work as a waiter

The Video of Trump at the top to work as a waiter

اپنے بیانات اور نت نئی حرکات سے حیران پریشان کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور روپ سامنے آگیا، ان کے ہوٹل میں بطور ویٹر کام کرنے کی ویڈیو نیٹ پر مقبول ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن اپنے ہوٹل میں گزارا، ہر وہ کام کیا جو ہوٹل ملازمین کرتے ہیں،اس کی ویڈیو کچھ سال پہلے اوپرا ونفرے شو میں دکھائی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن میں کئی ذمے داریاں نبھائیں، ہوٹل پہنچے تو اپنے عملے کو بھی خوشگوار حیرت میں ڈال دیا،سب سے پہلے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے والوں کا سامان گاڑی تک پہنچایا ۔

انہوں نے ہوٹل میں قیام کرنے والی ایک خاتون کے کتے کو ٹہلایا،روم سروس کی تو روم ریسیڈینٹس کو بھی بتادیا کہ یہ سنجیدہ روم سروس ہے۔

پھر باری آئی ہاؤس کیپنگ کی، انہوں نے بیڈ کی چادریں بھی ٹھیک کیں، فرش بھی صاف کیا، باتھ روم کو بھی چمکادیا،یعنی ایک دن میں ملازمین کی زندگی جی لی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website