counter easy hit

وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن چیف کے درمیان ویڈیوکانفرنس، مشن جنوری کے دوسرے ہفتے پاکستان آئے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف)کے مشن چیف کے درمیان ویڈیوکانفرنس ہوئی ہے جس دوران  وفاقی وزیر خزانہ اسدعمرنے ہیرلڈفنگرکو حکومت کی طرف سے کی گئی معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا جبکہ آئی ایم ایف نے اپنا مشن آئندہ سال جنوری میں پاکستان بھیجنے کا فیصلہ سنادیا۔دونوں نمائندگان کے درمیان ویڈیو رابطے  کے دوران وفاقی وزیر اور مشن چیف ہیرلڈفنگر کے درمیان حکومت کے معاشی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف کو حکومتی اقدامات کے حوالے سےبھی بریف کیا گیا ہے۔  وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ٹیکس نیٹ بڑھانےاورٹیکس وصولیوں سے متعلق مشن چیف کو آگاہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے پبلک اداروں میں گورننس اور اصلاحات پربھی بریفنگ دی جبکہ  ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ نئےمعاشی پیکج پربھی بات چیت ہوئی ہے۔  نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے گا اور پاکستان کیلئے اقتصادی پیکج فائنل کرے گا۔