counter easy hit

پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی وارداتیے کی ایک اور پر اسرار واردات: عام انتخابات کے بعد جہانگیر ترین نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پہلی بڑی گیم ، تحریک انصاف کی فتح یقینی بنا دی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نا اہل رہنماء جہانگیر ترین نے ایک بار پھر کمر کس لی ہے، جوڑ توڑ مشن کے ماہر جہانگیر ترین عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور اب بلدیاتنی انتخابات کے لیے بھی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے قبل پنجاب کی نامور شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا نیا سلسلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور یہ سارا کام بھی جہانگیر ترین سر نجام دے رہے ہیں۔ لاہور نیوز کے مطابق جہانگیر ترین عام انتخابات کی طرح ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات میں بھی کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے پنجاب کی بڑی شخصیات کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر رضا مند کر لیا ہے۔ سابق ایم پی اے طارق محمود باجوہ جنار تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، اُن سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد طارق محمود باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف میں با ضابطہ طور پر شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان کے دورہ چین کے سے واپس آنے کے بعد اب طارق باجوہ کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی جس میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد پنجاب اور مرکز میں مظبوچ حکومت سازی کے لیے جہانگیر ترین نے کافی محنت کی اور انہوں نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے تقریباً تماما امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر راضی کیا۔