counter easy hit

ماضی کی ورسٹائل اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

Smita Patil 29 years have passed Bull fans

Smita Patil 29 years have passed Bull fans

ممبئی ……آرٹ اور کمرشل فلموں کی وراسٹا ئل بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔بالی ووڈ کی چاکلیٹی اداکارہ سمیتاپاٹیل نے17 اکتوبر 1955میں پونا میں جنم لیا،وہ تھوڑا عرصہ اداکاری کے میدان میں رہیں لیکن ان مٹ نقش چھوڑ گئی۔
ایک دہائی کے اندر انہوں نے 80 فلموں میں اپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر ، راجیش کھنہ کے مقابلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ابھی وہ پردہ اسکرین پرکامیاباں سمیٹ رہی تھیںکہ13 دسمبر 1986 کو بیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث صرف31 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں مگر وہ اپنے چاہنے والوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔