counter easy hit

امریکا گولان کی پہاڑیوں پر ہمارا قبضہ تسلیم کرلے گا، اسرائیل

اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

The US will recognize our occupation of the Golan hills, Israelاسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

اسرائیل 51 سال سے گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے،اس کے اس قبضے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے 1967 ء کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔

اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12سو کلو میٹر طویل علاقہ ہے۔