counter easy hit

پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا تھا، احسن اقبال

واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا تھا۔

The US could not defeat Al Qaeda without the help of Pakistan, Ahsan Iqbalوزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں جغرافیائی سیاسی اور اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور امریکا کو خطے میں امن و استحکام کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم نہ کرتا تو امریکا کے لئے القاعدہ کو شکست دینا مشکل ہوجاتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کوئی خاطر خواہ امریکی فوجی اور غیر فوجی امداد نہیں مل رہی، غیر فوجی امریکی امداد حکومت پاکستان کو نہیں ملتی بلکہ یو ایس اے ایڈ کے ذریعے براہ راست این جی اوز کو دی جاتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امداد منقطع کرنے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگا اور مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں سیکیورٹی آپریشن ناگزیر ہیں وہاں ہونے چاہئیں تاہم امریکا کی یک طرفہ فوجی کارروائی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسئلہ افغانستان کا مستقل حل فوجی نہیں سیاسی ہے اور جو گروپس مذاکرات کے لئے میز پر آسکتے ہیں ان کو مراعات دی جائیں، امریکا ملٹری آپریشنز پر بہت زیادہ انحصار کرر ہا ہے، تاہم وہ سیاسی عمل کو بھی ساتھ لے کر چلنے کی گنجائش نکالے۔