counter easy hit

45سال بعددنیا میں اب امریکا کی بجائے روسی گندم کھائی جائےگی

The United States

The United States

کراچی…….زرعی پیداوار کی عالمی منڈی میں رواں برس بڑی تبدیلی ہوگی۔روس گندم کی برآمد کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائےگا۔جس سے45سال سے گندم کے حوالے سے امریکا کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔
امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے ا مریکی وزارت زراعت کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ اس برس روس غیر ممالک کو 2کروڑ35لاکھ ٹن گندم بھیجے گا جو گذشتہ برس کی نسبت 3 فی صدزیادہ ہوگی۔ جب کہ امریکا رواں برسبیرونی منڈیوں میں 2کروڑ18 لاکھ ٹن گندم بھیجے گا ۔رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں متعدد ممالک کی قدر میں کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے درآمد کنندگان ممالک میں گندم بہت مہنگی ہو جائے گی۔ روسی کرنسی روبل کی قدر کم ہونے سے مقامی زرعی پیداوار کنندگان کو فائدہ ملا ہے۔روس نے 2002 سے گندم برآمد کرنا شروع کی تھی اور اس ضمن میں مسلسل اپنی حیثیت بہتر بناتا رہا ہے ۔روس کی معیشت کی ترقی تیل و گیس اور اسلحہ و جنگی سامان کی تجارت کو سمجھا جاتا ہے۔ اب صورت حال تبدیل ہو رہی ہے۔ گزشتہ برس روس نے 20 ارب ڈالر کی زرعی پیداوار برآمد کی جو اسلحے و عسکری سازوسامان کی فروخت سے سے زیادہ آمدنی ہے روس کی زرعی پیداورا میں دلچسپی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اناج کے علاوہ مویشیوں کی برآمد بھی بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق جس طرح ملک میں تیزی سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے تو یوں دس پندرہ برس میں اس کی کی پیداوار 20 کروڑ ٹن سالانہ تک جا پہنچے گی