counter easy hit

امریکا کا سوڈان پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقدامات کیلئے سوڈان پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The United States decided to remove imposed economic sanctions on Sudan

The United States decided to remove imposed economic sanctions on Sudan

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اوباما ایڈمنسٹریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقدامات اٹھانے پر سوڈان پر عائد کچھ معاشی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ سوڈان حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات کے باعث کیا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق معاشی پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے کا اطلاق نہ تو سوڈان کے صدر عمر البشیر پر عائد جنگی جرائم کے مقدمات پر ہو گا اور نا ہی سوڈان سے دہشت گردی کے ریاستی معاون کا لیبل ہٹایا جائے گا۔یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس نومبر میں سوڈان پر عائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افریقی ملک نے اگر دہشت گردی کے خلاف بہتر اقدامات اٹھائے تو یہ پابند کسی بھی وقت اٹھائی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے سوڈان پر شدت پسندوں کی معاونت کرنے پر 1997 سے تجارتی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سوڈان میں 2003 میں شروع ہونے والے فسادات میں اب تک 3 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 25 لاکھ کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنگی جرائم کے الزام میں سوڈان کے رہنما عمر البشیر کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جب کہ امریکا نے جنگی جرائم کی عالمی عدالت کا فیصلہ مانتے ہوئے سوڈانی صدر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website