counter easy hit

دنیا کا منفرد علاقہ جہاں خواتین کا راج ہے, ویڈیو لنک میں

ایسٹونیا: دنیا میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں زندگی کے تمام معاملات خواتین سنبھالتی ہیں۔

The unique area of the world where women's ruleرپورٹس کے مطابق زندگی کے تمام معاملات خواتین کے سنبھالنے کی وجہ یہ نہیں کہ ان خواتین کو مردوں سے کوئی پرخاش ہے بلکہ مہینے کے آخر میں علاقے کے تمام مرد ماہی گیری کے لیے اپنے گھروں سے دور چلے جاتے ہیں۔ مردوں کے جانے کے بعد خواتین گاؤں کا تمام نظم و نسق سنبھالتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کی خواتین کئی صدیوں سے یہ کام انجام دے رہی ہیں، ان امور میں بچوں کو سنبھالنا، کھانا پکانا، کھیتی باڑی، سماجی معاملات کی انجام دہی اور دیگر شامل ہیں۔

island-1511887675اس جزیرے کا نام کہنو ہے اور یہاں موجود آبادی کی سربراہ کا نام مارے میٹاس ہے وہ کہنو ثقافتی فاؤنڈیشن کی سربراہ بھی ہیں۔ میٹاس کے مطابق گاؤں کے مرد علاقے سے دور رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کی خواتین مضبوط ، بااثر اور آزاد ہیں۔

kihnumains-1511887678کہنو ثقافت اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں خواتین روزمرہ زندگی میں روایتی لباس پہنتی ہیں، ہمارے قدیم لوک گیت اور رقص آج بھی اسی طرح انجام دیے جاتے ہیں، کہنو کی ثقافت کم ازکم دو ہزار سال قدیم ہے، لیکن جوان آبادی اچھے روزگار اور تعلیم کی تلاش میں یہاں سے باہر جارہی ہے اور اس طرح ثفافتی اقدار کو بچانا مشکل کام ہوچکا ہے کیونکہ کئی لوگ واپس نہیں آتے۔ موسمِ گرما میں یورپی سیاح بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں لیکن اس کے بعد یہاں کوئی نہیں آتا اور نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پاتا۔ میٹاس کے مطابق جدید ترقی کے باوجود قدیم ثقافت و روایات کا باقی رہ جانا کسی معجزے سے کم نہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے فکرمند رہتی ہیں۔ اس تہذیب کو اقوام متحدہ کے سائنسی، علمی و ثقافتی ادارے یونیسکو نے تاریخ و تمدن کا ایک شاہکار قرار دیا ہے۔