counter easy hit

ڈاکار ریلی کا بارہواں مرحلہ ،جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر نے جیت لیا

The twelfth Dakar Rally

The twelfth Dakar Rally

پیرس…….ڈاکار ریلی کا بارہواں مرحلہ ،جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر نے جیت لیا ،اوور آل اسٹینڈنگز میں اسٹيفین پیٹر ہینسل بدستور سب پر بازی لئے ہوئے ہیں۔
ڈاکار ریلی میں شریک ڈرائیورز کو بارہویں مرحلے میں ،سین یوآن سے ویا کارلوس پیز تک کا سفرطے کرنا تھا،ہرے بھرے راستوں ،اور ناہموار سطح پر ،ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا تو ہوا۔لیکن جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے،انہوں نے مصر کے ناصر العطیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ،ڈاکار ریلی کا بارہواں اسٹیج اپنے نام کرلیا۔چیمین لیڈر اسٹیفن پیٹر ہینزل اوورل اسٹینڈنگز میں سرفہرست ہیں ،دوسری طرف بائیک ریس میں ،پرتگال کے ہیلڈر روڈریگی ،نے کامیابی حاصل کی ۔