counter easy hit

ٹرمپ کا بڑا بیٹا بھی باپ کے نقشے قدم پر چل نکلا،

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان جنگلا ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے بیان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ سال مئی میں اس سے قبل تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ تارکین وطن کتنے برے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔