counter easy hit

سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

The tragedy of the APS resolution in the National Assembly

The tragedy of the APS resolution in the National Assembly

قومی اسمبلی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت کی قرارداد منظور کر لی ۔ 16 دسمبر کو قومی دن قرار دینے کی سفارش ۔ شہید بچوں کو نشان حیدر دینے کا مطالبہ دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو ختم کرنے کا عزم دہرایا گیا ۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اسمبلی میں متفقہ منظور کی گئی قرارداد میں سانحہ اے پی ایس کی مذمت، شہدا کے لئے دعا اور ورثا سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر کو شہدا کی یاد میں بطور قومی دن منایا جائے ۔ اسکولوں میں شہدائے اے پی ایس کے لئے خصوصی دعائیں اور ضرب عضب کو دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رکھا جائے ۔پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا تمام کام بھول کر دہشتگردوں اور ان کے مددگاروں کو ختم کرنا ہو گا لیکن حکومتی اقدامات میں عزم نہیں نظر آ رہا ۔ صرف دن منانے یا دعا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ اسد عمر اور شیخ رشید نے بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ۔ عائشہ سید نے شہید بچوں کو نشان حیدر دینے کا مطالبہ کیا ۔