counter easy hit

وہ وقت جب سابق وزیراعظم موجودہ صدر پاکستان کے پاس دانت نکلوانے گئے تو کیسے ان کے گرویدہ ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عارف علوی صاحب میرے ڈینٹسٹ رہ چکے ہیں اور وہ بہت اچھے ڈینٹسٹ تھے، انہوں امید طاہر ہے کہ وہ پاکستان کے اب بہترین صدر بھی ثابت ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی  نے ماضی کے دور کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے مجھے زندگی میں بہترین مشورہ دیا، 1998 میں میرا دانت ٹوٹ گیا تھا جس پر میں ئی دانت نکلوانے کے لیے عارف علوی کے پاس گیا تو انہوں نے پوچھا کہ آپ کو کوئی تکلیف ہے، میں نےکہا نہیں تو جواب دیا کہ پھر رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپ کا علاج نہیں کروں گا کیونکہ اس دانت کو بچانے کے لئے آپ کے دو مزید دانت ضائع کرنت پڑھیں کے اور جو چیز انسان کو قدرت سے ملتی ہے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈآکٹر عارف علوی کا شمار پاکستان کے بہرعین ڈینٹسٹ میں ہوتا تھا کہ وہ پاکستان کے بہترین صدر بھی ثابت ہوں گے۔