counter easy hit

نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، صفیں باندھ لی گئیں، تکبیر ہو چکی تو اچانک امام کعبہ پیچھے مڑے اور ایک پاکستانی کواشارہ کر کے کہا کہ آج نماز تم پڑھائو۔۔جانتے ہیں وہ پاکستانی کون تھا؟

The time of prayer was over, the rings were tied, and after reaching out, Imam Kaaba suddenly turned back and said to one Pakistani, "Do you read the prayer today ... Who was Pakistani?"

آج کعبہ میں کچھ غیر معمولی واقعہ ہونے والے تھا، نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، نمازیوں نے صفیں درست کر لی تھیں، تکبیر شروع ہو کر جیسے ہی ختم ہوئی تو اچانک امام کعبہ جائے امامت سے پیچھے ہٹ گئے اور مڑ کر اگلی صف میں کھڑے ایک پاکستانی کی طرف اشارہ کیا کہ ’’آج تم نماز پڑھائو‘‘بازوسے پکڑا اور تقریباََ زبردستی ہی جائے امامت پر کھڑا کر دیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں پر صرف کھڑے ہونے کا خواب دنیا بھر کے مسلمان اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں، اچانک اتنا بڑا اعزاز اور یک لخت ، اس شخص کی حالت غیر ہو گئی ، قدم لڑکھڑانے لگے، آنسوئوں کی جھڑی تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی، ہچکیوں اور سسکیوں کے درمیان نماز تو مکمل ہو گئی مگر ہر رکعت میں رکوع اور سجدے کے درمیان یہی دھڑکا لگا رہا کہ کہیں روتے روتے زمین پر نہ جاگریں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی عظیم مسلح افواج کے سربراہ اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق جن کو اسرائیل کے یہودی فوجی صلاح الدین ایوبی ثانی کے لقب سے پکارتے تھے۔یہ اعزاز صرف صدر جنرل ضیا الحق کے حصے میں ہی آیا کہ اچانک کعبہ میں نماز عشا میں مسلمانوں کی امامت آپ سے کروائی گئی۔ جنرل ضیا الحق کا یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ ایک ہی دن میں متعدد مرتبہ روضہ رسول ﷺ کے اندر حاضری سے فیضیاب ہوئے۔ یہاں تک کہ گورنر مدینہ آپ کے پاس اپنی سفارش لے کر آگئے کہ جنرل صاحب! اب جب شرف بازیابی ہو تو خادم کو بھی ہمراہی کا شرف بخشئے گا، پھر چشم فلک نے دیکھا کہ گورنر مدینہ جنرل ضیا الحق کے توسط سے روضہ رسول میں حاضری سے فیضیاب ہوئے، جنرل ضیا الحق کی زندگی کے ایسے بے شمار حیران کن واقعات ہیں جن کو پڑھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website