counter easy hit

تیسرے دن کا کھیل ،آسٹریلیا 2وکٹ پر278رنز

میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے صرف2 وکٹ کے نقصان پر278رنز بنالئے۔اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار 144رنز بنائے، عثمان خواجہ 95رنز پرناٹ آؤٹ ہیں۔

The third day's play, Australia 278 runs on 2 wickets

The third day’s play, Australia 278 runs on 2 wickets

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443رنز 9کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس میں نائب کپتان اظہر علی کی شاندار ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔میلبورن ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 310رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگزکا آغاز کیا۔ محمد عامرجلد ہی آؤٹ ہوگئے، وہ انفرادی اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے 29رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیوویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔اظہر علی اور سہیل خان نےتیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 118رنز بنائے۔ جب مجموعی اسکور435پر پہنچا تو سہیل خان65گیندوں پر دھواں دار 65رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس دوران اظہر علی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کسی بھی ایشیائی بیٹسمین کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔جب پاکستان کا اسکور 9وکٹوں کے نقصان پر 443رنز پر پہنچا تو کپتان مصباح الحق نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے تین، تین جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 443رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 46رنز پر گری۔ جب میٹ رنشا صرف 10رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے دوسری وکٹ کی طویل شراکت میں 198رنز بنائے، اس موقع پر وارنر 144رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند آؤٹ ہوگئے، وارنر کی اننگز میں ایک چھکا اور 17چوکے شامل تھے۔تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو عثمان خواجہ 95جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 10رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 165رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website