counter easy hit

ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکی، آفریدی

 team did not play , Afridi

team did not play , Afridi

ویلنگٹن……پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم آج توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکی، ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے ہمیں سوچنا ہوگا ۔
تیسرے ٹی20میں شکست بعد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم آج توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکی،پہلے 6 اوورز میں 5بیٹسمین آؤٹ ہوجائیں تو کیاامیدکی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ ٹھیک جارہی ہے، لیکن بیٹنگ پرمحنت کرنی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے ہمیں سوچنا ہوگا ۔بوم بوم آفریدی نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی اورگرائونڈ میں موجود تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔