counter easy hit

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ عمران خان حادثے سے بال بال بچ گئے

The taste is that of the 'Khan survived the crash it

The taste is that of the ‘Khan survived the crash it

 

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا ، اسٹیج پر چڑھتے ہوئے سیڑھی ٹوٹ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا ، اسٹیج پر چڑھتے ہوئے ان کا پائوں پڑھتے ہی سیڑھی ٹوٹ گئی ، تاہم انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ، اڈاہ پلاٹ پر موجود رہنمائوں میں جہانگیر ترین ، ابرار الحق اور دیگر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان 2013کے الیکشن سے قبل اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹرسے نیچے گر گئے تھے جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج رائے ونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جس کے لیے اڈہ پلاٹ کو جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف اور نریندرمودی دونوں کو کھلا پیغام دیں گے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف اور نریندرمودی دونوں کو کھلا پیغام دیں گے ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے آج نئی تاریخ رقم کریں گے ۔اڈہ پلاٹ پہنچنے والے ہر راستے پر پی ٹی آئی پرچم لگا دیئے گئے ، رات کے جلسے کیلئے صبح سے ہی کھلاڑی پہنچنے لگے ہیں ۔رات گئے عمران خان جلسہ گاہ معائنہ کرنے پہنچے تو رش کے باعث انہیں اسٹیج تک پیدل جانا پڑا ، جبکہ کھلاڑی انتظامیہ سے جھگڑتے اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے ۔ عمران خان نے ن لیگیوں کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website