counter easy hit

شمالی یورپ میں شدید طوفان سے نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد ہلاک

برلن: شمالی یورپ کے ممالک میں آنے والے والے شدید طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا جب کہ مختلف واقعات میں اب تک 8 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

The systematic system of intense storm discomfort in northern Europe, 8 people killedغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی یورپ کے مختلف ممالک شدید طوفان کی زد میں ہیں اور اب تک تیز ہواؤں کے باعث ہونے والے سانحات میں 8افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی یورپ میں چلنے والی تند و تیز ہواؤں کی رفتار 140کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، اور یہ طوفان جرمنی سے  پولینڈ تک پہنچ جائے گا۔ شمالی یورپ میں آنے والے طوفان کی وجہ سے برطانیہ میں بھی تیز اور سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث درخت گر گئے اور درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

تیز ہواؤں کے باعث جرمنی اور نیدر لینڈ کی سڑکوں پر لگے درخت گرگئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، جس کے باعث مختلف حادثات پیش آئے اور متعدد افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ جرمنی میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں۔ دوسری جانب نیدرلینڈ میں 300 پروازیں منسوخ ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب اسکول بھی بند ہیں۔