counter easy hit

بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، نوکنڈی میں بارش

اسموگ سے چھٹکارے کے لیے اچھی خبر، بارش کا سسٹم بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ بلوچستان میں نوکنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگئی۔ آج کراچی سمیت سندھ، پنجاب، اسلام آباد، کے پی کے اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

The system of rain entered Pakistan,, rain in Nokkundiگزشتہ رات پاک ایران سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو ئی۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش سےپاک ایران سرحدی پہاڑی علاقوں میں طغیانی آگئی، بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی۔ علاوہ ازیں نوشکی اور آس پاس کے علاقوں میں برسات سے موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ سمیت بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔