counter easy hit

سپریم کورٹ؛ اورنج لائن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

The Supreme Court; orange line case will be decition todayاورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے آج کیلئے مقرر مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے جو مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چار اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے17 اپریل کو ان اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ برس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اورنج لائن کا ٹریک 11 تاریخی مقامات سے دو سو فٹ دور رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ورثے یا تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی منصوبہ نہیں بنایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 1.47 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس سے متعدد تاریخی مقامات کو خطرات لاحق ہیں جن میں شالامار باغ، گلابی باغ گیٹ وے، بدھو کا مقبرہ، چوبرجی، اور زیب النساء کا مقبرہ شامل ہیں۔