counter easy hit

سپریم کورٹ نے اینکر کو پریشان کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی ، عامر لیاقت حسین نے وکیل کے ذریعے ایک مرتبہ پھرغیرمشروط معافی مانگنے کا عندیہ دیا لیکن عدالت نے استدعا مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے عامر لیاقت توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عدالت نے عامر لیاقت حسین کی غیر مشروط معافی اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 اور 9 مارچ کے پروگرامز میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔
کارروائی کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ غیر مشروط معافی کا جائزہ مناسب وقت پر لیا جائے گا اورمزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website