counter easy hit

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
The Supreme Court dismissed the contempt of court application against Nawaz Sharifاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں نوازشریف کے خلاف کیس میں کیا ہے، کیا میاں صاحب نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کی ہیں، اب تو وہ کچھ رہے ہی نہیں تو کارروائی کیا کریں، جسٹس اعجازالا حسن نے ریمارکس میں کہا کہ اب تو یہ کیس غیر موثر ہوچکاہے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی