counter easy hit

سپریم کورٹ کا نئے ٹور آپریٹرز کو بھی حج کوٹہ دینے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2013 کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو حکم دیا ہے کہ نئے ٹورآپریٹرز کو بھی حج کوٹہ دیا جائے۔

The Supreme Court also ordered to give Hajj quota to the new tour operators

The Supreme Court also ordered to give Hajj quota to the new tour operators

سپریم کورٹ نے 2013 کو حکم دیا تھا کہ نئےٹور آپریٹرز کو بھی حج کوٹے میں شامل کیا جائے اور انہیں مناسب کوٹہ فراہم کیا جائے لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہوسکا جس پر مختلف ٹور آپریٹرز نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

سپریم کورٹ میں ٹور آپریٹرز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ عدالت نے تمام درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ نئے آپریٹرز کو بھی قواعد کے مطابق حج کوٹے دیئے جائیں اور وزارت مذہبی امور  سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website