counter easy hit

تپتے سورج نے لاہوریوں کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے، پارہ42 تک چڑھ گیا

اہور:  یکایک برہم ہونے والے سورج کے مزاج نے شہریوں کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

The sunrise sunset took place, the parade climbed up to 42ماہ مئی کے آغاز میں تو سورج کے تیور اتنے بگڑے ہوئے نہیں تھے لیکن اب جو اِس نے آنکھیں دکھائی ہیں تو لاہور تو جیسے تنور کی طرح تپنے لگا ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ لاری اڈہ اور سرکلر روڈ جہاں درخت نہ ہونے کے برابر ہیں تو ٹریفک کا دباؤ بھی بہت زیادہ ہے، وہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کے مطابق شہریوں کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں پارہ 43 ڈگری سینٹی تک بھی پہنچ سکتا ہے کیوں کہ آئندہ ایک ہفتے تو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ طبی ماہرین کی طرف سے شہریوں اور خصوصا روزہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گردن اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کررکھیں تاکہ موسم کی شدت سے بچ سکیں۔