counter easy hit

ریاست نے دھرنا والوں کے آگے سر ینڈر کر دیا، جسٹس شوکت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ ریاست نے دھرنا والوں کے آگے سرینڈر کردیا، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے، احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پاس نہیں کریں گے۔

The state surrendered in front of dharna people, Justice Shaukatسماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمی میں ہوا ہوں ریاست کو کیا حق ہے میری جگہ راضی نامہ کرے۔ جس پولیس کو مارا گیا کیا وہ ریاست کا حصہ نہیں؟ اسلام آباد پولیس کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینی چاہیے، پولیس کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو مقدمہ نہیں ختم ہونے دوں گا۔ جسٹس شوکت نے معاہدہ کی کاپی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں بھیجنے کا مطالبہ کردیااورکہا معاہدے کی ایک شق بھی قانون کے مطابق نہیں۔