counter easy hit

بیٹے کو ایم کیو ایم میں جانے سے منع کیا تھا، والدہ فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستارکی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے جسے انہوں نے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا اور منع کرنے کے باوجود پارٹی جوائن کرلی۔

The son was forbidden to go to MQM, mother Farooq Sattarیادگار شہدا پرحاضری سے قبل فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ایک ہی بیٹا ہے، میں نے اسے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا اور پارٹی جوائن کرلی میرے بیٹے اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دی ہیں‘۔ فاروق ستار کی والدہ نے کہا آج ہم ایم کیو ایم شہداکی یاد میں غمزدہ ہیں، میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میرے بیٹے اور کارکنوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، میرا بیٹا چھوٹے اور بڑے سب کی عزت کرتا ہے۔ میری دعا ہے یہ ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یادگار شہدا جانے کی اجازت نہ دے کر ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔