counter easy hit

سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص جہاز میں موجود ہے اور وہ نماز ادا کر رہاہے ۔ساتھ ہی انہوں نے پیغام ’’یہ شخص جو کہ جہاز میں بھی نماز نہیں چھوڑتا کیسے غدار اور یہودی ہوسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے یہ شخصیت عمران خان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر عثمان ڈار کی جانب سے شیئر کی گئیویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں دوران فلائٹ عمران خان سفید کپڑوں میں ملبوس اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں اسی اثنامیں نماز کا وقت ہوجا تاہے۔

The social media was stuckکپتان بغیر کسی تاخیر کے اپنی نشست پر نمازپڑھنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ ویڈیو خفیہ طور پر بنا ئی گئی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی اسے خوب سراہا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ ویڈیو سے متعلق مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور عمران خان کہاں سے کہاں جارہے ہیں؟

یہ شخص جو کہ جہاز میں بھی نماز نہیں چھوڑتا کیسے غدار اور یہودی ہوسکتا ہے۔۔؟ دیکھئے ایک ان دیکھی ویڈیو۔

Publiée par Usman Dar sur mardi 5 juin 2018