counter easy hit

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی برقرار

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی کی لہربرقرار ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند چھائی رہی،شمالی بلوچستان اور سندھ میں بھی موسم سرد اورخشک ہے ۔

The snowfall in upper areas and cold remained after rain

The snowfall in upper areas and cold remained after rain

گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تو تھم گیا مگر سردی نے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے۔ استور سمیت بالائی شہروں میں پائپ لائینوں میں پانی جم جانے سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کاسامنا ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ شمالی بلوچستان میں حالیہ بارش اور برفباری کے بعد موسم مزید سرد اور خشک ہوگیا ہے،سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website