counter easy hit

نواز شریف کے بیرک سے سانپ نکل آیا، شور مچانے پر بھاگ گیا

راولپنڈی: مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میاں نواز شریف کے بیرک سے سانپ نکل آیا جس پر میاں نواز شریف کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی دیگر افراد نے سانپ کو وہاں سے بھگایا تاہم سانپ کو مارا نہیں جا سکا۔

جیل کے ذرائع کے مطابق سانپ کی لمبائی 3فٹ سے زائد تھی۔ بعدازاں جیل کے ڈاکٹر نے میاں نواز شریف کو چیک کیا وہ نارمل تندرست تھے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف کو ایک کمرہ الاٹ کیاگیا ہے، بیرک نہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اچانک میاں نواز شریف کی بیرک سے سانپ نکل آیا جس کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے دیکھا اور ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا، انہوں نے شورمچایا تو دیگر افراد نے سانپ کو وہاں سے بھگا دیا تاہم سانپ کو مارا نہیں جا سکا۔