counter easy hit

بھارتی جارحیت پرحکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، خورشید شاہ

The silence of Pakistan on Indian aggression rule is criminal Khursheed Shah

The silence of Pakistan on Indian aggression rule is criminal Khursheed Shah

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے اب تک 40 فوجیوں سمیت متعدد شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے مجرمانہ خاموشی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تمام ملک کی نظریں حکومت، ریاست چلانے والی جماعت اور وزیراعظم پر ہے، بھارت کی جانب سے 230 مرتبہ ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی گئی اور اب تک 40 فوجیوں سمیت متعدد شہری شہید جب کہ 150 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے بھارتی جارحیت پرمجرمانہ خاموشی ہے جب کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کامنہ توڑجوب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جارحیت اس بات کا عندیہ تھا کہ بھارت پاکستان میں حالات خراب کرے گا، پاکستان نیوکلیئر پاور ہے لیکن ایک ملک تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر بھارتی حکمران جنگ لڑنا چاہتے ہیں، حکومت بھارتی جارحیت سے پوری دنیا کو آگاہ کرے اور اقوام متحدہ سمیت سرحد پر بھی بھرپور جواب دیا جائے ، ہارٹ ایشیا آف کانفرنس میں جانا پاکستان کی کمزوری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 24 ویں ترمیم کی مخالفت ایوان میں آ کر کرے کیونکہ کسی ترمیم یا بل کی مخالفت ایوان کےاندر ہوگی باہر سے نہیں ہوسکتی، ایوان سے باہر تو مخالفت نہیں پوائنٹ اسکورنگ ہوگی لہذا  پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آ کر اپوزیشنسے مل کر بل کی مخالفت کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website