counter easy hit

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، مصباح الحق

The series against Australia will be real competition between the bowlers, Misbah

The series against Australia will be real competition between the bowlers, Misbah

برسبین:  ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے بالرز کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ایک مشکل چیلنج ہے لیکن ہم نے پوری تیاری کررکھی ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں جاننے کے لئے کافی محنت کررکھی ہے جب کہ مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ٹیم کا مڈل آرڈر شدید مشکلات سے دوچار ہے تاہم مجھ سمیت یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز کو رنز بنانے ہوں گے بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ہونے والی سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا جب کہ پاکستانی بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے خبردار رہنا ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین مین کھیلا جائے گاتاریخ کا چوتھا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website