counter easy hit

فارم ثابت کردی ،منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے ،سلمان بٹ

 Salman Butt

Salman Butt

کراچی……اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹنے والے سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز سنچری سے کیا تو دوسرے ون ڈے میں 99رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیل کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلی۔
نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی سلمان بٹ چھائے رہے، حیدر آباد میں سنچری اسکور کی تو کراچی میں 99رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی، واپڈا کی جانب سے انہوں نے کراچی وائٹس کے خلاف 144گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99رنز بنائے، شاندار اننگز کھیلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ فٹنس اور فارم ثابت کردی ،منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔