counter easy hit

نئی اینیمیٹیڈفلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کا نیا ٹریلر جاری

 aynymytydflm patties new trailer

aynymytydflm patties new trailer

ہالی وڈ……..ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارکرِ س ریناؤڈ اوریارو چینے کی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے، جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اُٹھواتے ہیں۔
مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایکساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔ پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 8جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔