counter easy hit

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج

the second day of protests

the second day of protests

کراچی……جناح اسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا۔ اس دوران او پی ڈی اور واڈز سمیت دیگرسروسز بند کر دی گئیں جبکہ پچاس سے زائد آپریشن ملتوی کردیئے گئے ۔
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطا لبات کی منظوری کیلئے ا و پی ڈی ،واڈر اور دیگر شعبے آج دوسرے روز بھی بند رکھے۔احتجاجی ڈاکٹروں نے اسپتال آنے والے مر یوضوں اور ایمبولینسوںکو بھی گزرنے کی جگہ نہ دی ۔غریب مریض ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے وارڈ میں مارے مارے پھرتے رہے۔ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے دفتر میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی ، جس پر انتظامیہ نے دفتر کو تالے لگادیئے۔کچھ دیر بعد وائے ڈی اے کے رہنما وں نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعلان کرڈالا۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ پیر کے روز سیکریٹری ہیلتھ اور وزیر صحت اسپتال آکر مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائیں ور نہ ایمرجنسی کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔