counter easy hit

اسپین میں دہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام بنادیا گیا

بارسلونا: گزشتہ رات اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردی کی بھیانک واردات کے بعد رات گئے کیمبرلز کے ساحلی قصبے میں مقامی پولیس نے ایک اور دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ اس کارروائی میں کم از کم پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

The second attack of the terrorists was foiled in Spain

The second attack of the terrorists was foiled in Spain

اسپین پولیس کے مطابق دہشت گرد دوسرا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے اور انہوں نے دھماکہ خیز مواد والی بیلٹیں پہنی ہوئی تھیں۔ ہسپانوی انٹیلی جنس حکام بارسلونا اور کیمبرلز میں واقعات کو بدھ کے روز ایک گھر میں ہونے والے دھماکے سے جوڑتے ہیں جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔ کیمبرلز میں کارروائی کے دوران مقامی پولیس نے اعلان کیا کہ عام لوگ سڑکوں پر نہ نکلیں کیونکہ کیمبرلز کی بندرگاہ پر گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ خبروں کے مطابق بارسلونا کے نواحی سیاحتی قصبے کیمبرلز میں بھی حملہ آوروں نے جمعے کی صبح ایک گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ حملہ بالکل بارسلونا حملے کی طرز پر تھا۔

ترجمان بارسلونا پولیس کا کہنا ہے کہ کیمبرلز میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور زخمی بھی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد تھے تاہم ان کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز بارسلونا میں دہشت گردوں نے پیدل چلنے والوں کو گاڑی سے کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راجوئے نے اسے ’’جہادیوں کا حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی اور اسپین میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔ دنیا بھر میں اس دہشت گردی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کے ’’سپاہیوں‘‘ کی کارروائی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website