counter easy hit

وہی عورت کا چکر

لاہور(ویب ڈیسک)اچھرہ کے علاقے میں بیوی کوچھیڑنے پرمنشیات فروش نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا اور خوب دوڑیں لگوا ئیں۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے منشیات فروش کی بیوی کو چھیڑاجس پرمنشیات فروش آپے سے باہر ہو گئے، انہوں نے پولیس اہلکاروں پراسلحہ چھین کر ان پر تان لیا،   پہلے اہلکارموقع سے فرا رہوئے اورپھردوبارہ آ کر منشیات فروشوں کو قابو کرلیا۔ دونوں منشیات فروش پو لیس اہلکاروں کے مخبربھی رہ چکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے اسلحہ، چاقو اورٹوکہ برآمد کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن محمدعلی وسیم کا کہناہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلامپورہ کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی پرسرارطورپرجاں بحق ہوگئی۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکرپورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا۔تفصیلات کیمطابق اسلامپورہ کے علاقے بندروڈکی رہائشی 20سالہ مہوش کو تشو یشنا ک حالت میں ہسپتال لایاگیاجہاں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑگئی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لیکر پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کاآغاز کر دیا ڈاکٹروں کے مطابق مہوش کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website