counter easy hit

امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ، ٹرمپ کے وکیل کا اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر خود کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں، ایسا کیا تو نقصان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صدر کے اختیارات اور معافی کے معاملے کا تعلق ان الزامات سے ہے The Russian intervention in the US presidential election, the main statement of Trump's lawyer cameکہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی روس کی مبینہ مداخلت سے جڑی ہے اور مذکورہ بالا بیان امریکی صدر کے وکیل ’روڈی جولیانی‘ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں دیا۔روڈی جولیانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خود کو معاف کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر مواخذے کا سامنا ہوگا، ایسا کرنے سے صدر ٹرمپ کو سیاسی طور پر بھی بہت نقصان ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی صدر کو صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے الزامات میں تحقیقات کا سامنا ہے۔امریکا کی خصوصی کونسل ان دنوں صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت اور صدر ٹرمپ کی جانب سے انصاف کی رہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے الزامات کی تفتیش کر رہی ہے اور یہ مسئلہ دن بدن اہمیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔