counter easy hit

حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے،این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کراؤں گا اور لاہورکاسب سے بڑاسیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیار ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میراسابقہ حلقہ این اے 129، 131 اور 132 میں تقسیم کیا گیا صرف پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کے لئے این اے 125 کے The rumors of changing the circle are the propaganda of the opponents, Saad Rafiq3 ٹکڑے کیے گئے جس پر الیکشن کمیشن کاحلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے میں لاہور ک اسب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیار ہوں، این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کراؤں گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فاقی وزیر سعد رفیق کہنا ہے کہ اب کام کا نہیں بلکہ فیصلے کا وقت ہے مخالفین میدان میں آکر مقابلہ کریں کیونکہ باتوں کا وقت گزر گیا۔لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مئی میں حکومت مدت پوری کررہی ہے ، ہم چاہتے ہیں نگراں حکومت 61 ویں دن رخصت ہو جائے اور عام انتخابات وقت پر ہوں لیکن عمران خان کا مؤقف ہے کہ انتخابات ڈیڑھ ماہ تاخیر سے ہوں، عمران خان کا بیانیہ یہ ہے کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کےلیے الیکشن ملتوی ہوں اور پھر انتخابات کو بھول جاؤ ، عمران خان مہربانی کرکےغلط مشورے دینا بند کریں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ اب کام کا نہیں فیصلے کا وقت آگیا ہے، مخالفین میدان میں آکر مقابلہ کریں باتوں کا وقت گزر گیا ہم کسی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان جلد سے جلد اپنے حلقے کا انتخاب کریں کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے تاکہ ہم بھی فیصلہ کرسکیں۔ انتخابی مہم کا آغاز ہوچکا ہے اب مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو اشتعال دلانے کے لئے لاٹھیاں برسائی جائیں گی اور جوتے اچھالے جائیں گے، آج ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے کل ہمارے خلاف ایک ساتھ بیٹھے ہوں گے لیکن ہم اخلاقی حدود میں رہیں گے، شائستگی اور تہذیب کا فرق ہی مسلم لیگ ن کو آوارہ گردوں سے الگ کرے گا۔