counter easy hit

کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی

کھاردار میں نجی بینک میں ڈکیتی کےدوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

The robbery in the private bank located in Kharadar area of Karachi

The robbery in the private bank located in Kharadar area of Karachi

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں 5 ڈاکو ماسک اور ہیلمٹ پہن کر بینک میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی پر مامور گارڈ سے اسلحہ چھین لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بینک سے لاکھوں روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ڈاکوؤں کی جانب سے لوتی گئی رقم کا اندازہ بھی لگایا جارہا ہے جب ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے گی۔ پولیس نے بینک کے عملے اور سیکیورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کونسا گروپ ہے جو ڈکیتیاں کررہا ہے، دو روز سے مسلسل ڈکیتیاں ہورہی ہیں اور پولیس خاموش ہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر داخلہ نے شہر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے نجی بینکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں اور گزشتہ روز بھی شارع قائدین پر بینک میں ڈکیتی ہوئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website