counter easy hit

دریائی بلے کو نئی دوست مل گئی

میکسیکو کے چڑیا گھر میں دریائی بلے کا ننھی پری کے اشاروں پر رقص کا دلچسپ مظاہرہ۔ یوں تو آپ نے جانوروں اور بچوں کے درمیان دوستی کے کئی مناظر دیکھے ہوں گے،یہ دریائی بلے اور بچی کی دوستی کے The river bull got a new friendخوبصورت مناظر ہیں۔

یہ مناظر میکسیکو کے ’چاپل ٹیپس‘ نامی چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے، جب سیر کیلئے آئی ایک پانچ سالہ بچی کے اشاروں پر شیشے کے پنجرے میں قید دریائی بلا رقص کرنے لگا۔

جیسے جیسے ننھی پری اپنے ہاتھ گھماتی دریائی بلا بھی اُسی طرح ڈانس کرنے لگتا، جس پر بچی سمیت چڑیا گھر میں سیر کیلئے آئے دیگر لوگ بھی بے حد محظوظ ہوئے اور اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔