counter easy hit

نائجیریا میں 75 ہزار بچوں کے ’بھوک سے مرنے کا خطرہ‘

The risk of dying from hunger 75 thousand children in Nigeria.

The risk of dying from hunger 75 thousand children in Nigeria.

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں ‘آنے والے چند مہینوں’ کے دوران 75 ہزار بچوں کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔

عالمی ادارے کے ہیومینیٹرین کوآرڈینٹیر پیٹر لنڈبرگ کا کہنا ہے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سابق مضبوط گڑھ میں 14 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ بوکو حرام کی وجہ سے ’10 لاکھ بچے سکول نہیں جا سکتے‘انھوں نے متنبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کے پاس اس بحران سے بچنے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔

پیٹر لنڈبرگ نے نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا میں منگل کو بات کرتے ہوئے کہا ‘فی الحال ہمارا اندازہ ہے کہ 14 لاکھ افراد کو 2017 تک انسانی امداد کی ضرورت ہو گی۔’

اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین کوآرڈینٹیر کا مزید کہنا تھا ‘اگر ہم نے تیزی اور سنجیدگی سے کچھ نہیں کیا تو آنے والے چند مہینوں کے دوران چار لاکھ بچوں میں سے 75 ہزار بچوں کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے سنہ 2009 میں شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن میں دسیوں ہزاروں افراد ہلاک جب کہ 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے جولائی میں متنبہ کیا تھا کہ ریاست بورنو میں دس لاکھ بچوں میں سے تقربیاً ایک چوتھائی بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔

بوکو حرام کیا ہے 2002 میں قائم کی جانے والی تنظیم مغربی تعلیم کی مخالف ہے۔بوکو حرام کا لفظی مطلب ہے ‘مغربی تعیلم حرام ہے۔‘تنظیم نے 2009 میں اسلامی ریاست بنانے کے لیے کارروائیوں کا آغاز کیا۔اس کے ہاتھوں نائجیریا بھر میں اور خصوصاً ملک کے مشرقی علاقوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دارالحکومت ابوجا میں اس تنظیم نے اقوامِ متحدہ کے دفتر اور پولیس پر حملے بھی کیے ہیں۔200 سے زائد طالبات کے علاوہ بھی یہ سینکڑوں افراد کو اغوا میں ملوث ہے۔اس تنظیم نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website