counter easy hit

بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائےاعظم پر عائد ہوتی ہے، عمران خان

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پر عائد ہوتی ہے۔اپنے بیان میں عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید موسم میں عوام کو بجلی The responsibility of the electricity crisis is imposed on both the ministers of the League, Imran Khanکی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے، رمضان المبارک میں عوام کے لیے عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔ بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پرعائد ہوتی ہے، نواز شریف اور وزرا 5 سال تک جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، آج قوم کو بجلی تو مل نہیں رہی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کی تنصیب کی پڑتال ناگزیر ہے، نگراں حکومت معقول لوڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچائے، تحریک انصاف کی حکومت ہی انشاء اللہ بجلی کے بحران کا موٴثر اور مستقل حل پیش کرے گی۔